ETV Bharat / bharat

اڑیسہ بنگال سرحد پر خاتون نے بچی کو جنم دیا - بنگال اڑیسہ سرحد

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران جاری لاک ڈاؤن میں بے شمار مہاجر مزدور آج بھی اپنے کاندھے پر سامان اٹھائے پیدل ہی اپنی منزل کی طرف سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

baby girl
baby girl
author img

By

Published : May 28, 2020, 8:56 AM IST

لاک ڈاؤن میں بھوک پیاس کے سبب بے شمار مہاجر مزدوروں نے اپنی جان گنوائی ہے تو کچھ لوگوں کی زندگی میں نئے مہمان کی آمد بھی ہوئی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ بنگال اڑیسہ کی سرحد پر ایک مزدور خاتون ناظرہ بی بی نے ایک بچی کو جنم دیا۔ ماں بچی دونوں سلامت ہیں۔ سات ماہ قبل ناظرہ بی بی اپنے شوہر کے ساتھ جنوبی 24 پرگنا کے بھنگر سے ریاست آندھرا پردیش کام کے لیے گئی تھیں۔

وہ دونوں وہاں اینٹ کے بھٹے میں کام کر کے اپنا پیٹ پال رہے تھے سب کچھ بحسب حال ٹھیک چل رہا تھا۔ لیکن سال کے آغاز میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے سبب اینٹ بھٹے بند کرنے پڑے۔ یہ دونوں میاں بیوی روزانہ کام کی تلاش میں نکلتے جو پیسے پاس میں تھے کسی طرح اس سے کچھ کھا پی لیتے لیکن مزید لاک ڈاؤن میں توسیع کے سبب دونوں نے پیدل ہی واپس گھر لوٹنے کی ٹھانی۔

آندھرا پردیش سے لوٹنے میں کبھی انہوں نے لاریوں کا سہارا لیا کبھی پیدل چلے جس طرح ممکن ہو سکا وہ اڑیسہ- بنگال کی سرحد پر پہنچے۔

وہاں وہ دونوں چیکنگ کی لائن میں کھڑے تھے تبھی ناظرہ بی بی کو درد زہ شروع ہوا۔ ناظرہ کو فوری طور پر ڈینٹل رورل اسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں انہیں ایک معصوم سی ننھی بچی پیدا ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.