آج (19 مارچ 2020) کو 8.30 بجے صبح ہی طلبہ کوامتحانی مرکز میں جانے کی اجازت دی گئی۔
کھانسی،بخار اور دیگر علامات والے طلبہ کے لئے علحدہ طور پر امتحان تحریر کرنے کا انتظام کیاگیا تھا۔
![ریاست بھر میں ان امتحانات کے لئے 2530مراکز قائم کئے گئے ہیں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/tn-nmk-01-plustwo-public-exams-started-script-vis-7205944_02032020105823_0203f_1583126903_364.jpg)
کورونا وائرسکے پیش نظر ریاست میں طلبہ کو چہرے کا ماسک لگاتے ہوئے امتحان تحریر کرنے کی اجازت دی گئی۔ان طلبہ کو چھوڑنے کے لئے آنے والے ان کے والدین کو بھی ماسک کے ساتھ دیکھا گیا۔
![طالبات امتحانات کے دوران مصروف](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/tn-nmk-01-plus-one-public-exams-started-script-vis-7205944_04032020114356_0403f_1583302436_936.jpg)
یہ فیصلہ محکمہ تعلیمات نے احتیاطی اقدام کے طورپر کیاہے تاکہ کرونا وائرس سے بچاجاسکے۔
![ریاست بھر میں جملہ 5,34,903 طلبہ امتحان لکھ کررہے ہیں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/tn-nmk-01-plus-one-public-exams-started-script-vis-7205944_04032020114356_0403f_1583302436_1051.jpg)
یہ امتحانات 6 اپریل تک ہوں گے جس میں جملہ 5,34,903طلبہ امتحان تحریر کررہے ہیں۔امتحان کے اوقات 9.30بجے دن تا12.15بجے دوپہرہیں۔
![طلبہ اپنے امتحانی مراکز کا جائزہ لیتے ہوئے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/ap-vzm-42-04-prasantamgaainter1styearexams-av-ap10168_04032020125008_0403f_00763_1110.jpg)
امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ڈائرکٹوریٹ آف گورنمنٹ اگزامنیشن میں کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے۔
ریاست بھر میں ان امتحانات کے لئے 2530مراکز قائم کئے گئے ہیں اور 30,500اساتذہ کو نگرانی کی ڈیوٹی دی گئی ہے۔