ETV Bharat / bharat

گنڈولہ سروس کی بحالی کے ساتھ ہی گلمرگ میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ - گلمرگ میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ گلمرگ سے کونگ ڈوری تک گنڈولہ سروس روزانہ بنیادوں پر چالو رہے گی تاہم کونگ ڈوری سے افروٹ تک ہفتے کے آخری دو دنوں یعنی سنیچر اور اتوار کو ہی یہ سروس جاری رہے گی۔

fsd
fds
author img

By

Published : Oct 10, 2020, 5:15 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کے لئے گنڈولہ سروس بحال ہونے کے ساتھ ہی مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہونا درج ہوا ہے جس سے ریستوران و ہوٹل مالکان اور دیگر شعبوں سے وابستہ لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ زائد از ایک برس کے بعد ہمارے کاروبار اور روزگار کے بحال ہونے کی امیدیں جاگزین ہوئی ہیں۔

ایک ہوٹل مالک نے بتایا کہ کچھ دنوں سے مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی تعداد میں قدرے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس سے ہمارا کام بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گنڈولہ سروس کی بحالی کے ساتھ ہی سیاحوں کی آمد بڑھ گئی ہے۔

ایک گھوڑے والے نے بتایا کہ سیاحوں کی آمد میں اضافے سے میں بھی اب تھوڑا بہت کما رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال سے ہم بیکار بیٹھے تھے جس کی وجہ سے ہمیں گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔

دریں اثنا گلمرگ میں کونگ ڈوری سے افروٹ تک بھی گنڈولہ سروس ہفتے کے روز سے بحال ہو رہی ہے۔

قبل ازیں گنڈولہ کیبل کارپوریشن نے لاک ڈواؤن کی وجہ سے طویل عرصے تک بند رہنے کے بعد 28 ستمبر کو گلمرگ سے کونگ ڈوری تک گنڈولہ سروس بحال کی تھی۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ گلمرگ سے کونگ ڈوری تک گنڈولہ سروس روزانہ بنیادوں پر چالو رہے گی تاہم کونگ ڈوری سے افروٹ تک ہفتے کے آخری دو دنوں یعنی سنیچر اور اتوار کو ہی یہ سروس جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ گنڈولہ سروس کو چلانے کے لئے تمام تر کووڈ گائیڈ لائنز پر عمل کیا جا رہا ہے۔

حکام نے کہا کہ گنڈولہ کے کیبنز کو سیاحوں کے سوار ہونے سے قبل بھی اور اترنے کے بعد بھی سینیٹائز کیا جاتا ہے اور سیاحوں کو فیس ماسک لگانے اور درجہ حرارت چیک کرنے کے بعد ہی کیبنوں میں جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

سیاحوں نے گنڈولہ سروس کو افروٹ تک بحال کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سروس کی وساطت سے گلمرگ کے اوپری علاقوں سے بھی لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.