ETV Bharat / bharat

سشانت سنگھ راجپوت نے فلمی سفر کے دوران انمٹ نقوش چھوڑے

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی اتوار کے روز موت کے بعد ان کے مداحوں اور فلمی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ ان کے مداحوں نے ان کی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

سوشانت سنگھ راجپوت نے فلمی سفر کے دوران انمٹ نقوش چھوڑے

author img

By

Published : Jun 14, 2020, 11:10 PM IST

اتوار کے روز 34 سالہ اداکار کی موت کے بعد ہر گوشہ سے ان کے حق میں غم اور تعزیت کے پیغامات آنے لگے۔ سوشانت سنگھ راجپوت پٹنہ میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے دہلی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی تھی۔ ڈانس اور تھیٹر میں ان کی دلچسپی کے باعث انہوں نے فلمی کیریر کا انتخاب کیا۔

اس دوران انہوں نے کئی اسٹیج پر ڈانس کیا اور فلمی دنیا کے علاحوہ مداحوں نے بھی ان کے ڈانس کی صلاحیت کوک تسلیم کیا ۔ وہ 2010 کے ریلیٹی شو ذرا نچ کے دکھا اور جھلک دکھلا جا 4 میں بھی شریک تھے۔

سوشانت سنگھ راجپوت نے فلمی سفر کے دوران انمٹ نقوش چھوڑے
سوشانت سنگھ راجپوت نے فلمی سفر کے دوران انمٹ نقوش چھوڑے

مشہور ٹی وی پروڈیوسر ایکتا کپور نے انہیں پہلا موقع ان کے سیریل پوترا رشتہ میں دیا تھا جس میں ان کے مقابل انکتا لوکھنڈے تھیں۔ اس سیریل میں انہوں نے مانو دیشمکھ کا اہم کردار بہت ہی خوبی کے ساتھ نبھایا تھا۔

اس اداکاری پر انہیں کئی ٹی وی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔ 2013 میں انہوں نے چھوٹے پردے سے بڑے پردے پر چھلانگ لگائی اور پہلی فلم کئی پو چی میں اہم کردار ادا کیا ۔

ان کی دوسری فلم شدھ دیسی رومانس تھی جس میں ان کے مقابل پرینتی چوپرا اور وانی کپور تھیں۔ اس کے بعد پی کے تھی جس میں وہ عامر خان اور انوشکا شرما تھے اس فلم میں ان کا رول بہت ہی مختصر تھا لیکن ان کے رول کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

اس کے بعد وہ 2016 میں بھارتی کرکٹ کپتان ایم ایس دھونی کی زندگی پر مبنی فلم میں لیڈ رول میں آئے۔ یہ فلم سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔ اس فلم کو کرکٹ شائقین کے علاوہ دیگر نے بھی خوب پسند کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.