ETV Bharat / bharat

اونا ریلوے کی املاک کی نیلامی کا عمل شروع - ریلوے اسٹیشن کی نیلامی

اونا کے ریلوے اسٹیشن سمیت ریلوے املاک کو نیلام کیا جارہا ہے۔ تحصیلدار اونا نے نیلامی کی تیاری شروع کردی ہے، دراصل ریلوے کے ذریعہ اراضی کے حصول کے بعد کسانوں کو زمین کا مناسب معاوضہ نہیں دیا گیا تھا۔

اونا ریلوے ریلوے کی املاک کی نیلامی کا عمل شروع

author img

By

Published : Feb 6, 2020, 10:20 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:18 AM IST

اونا کے ریلوے اسٹیشن سمیت ریلوے املاک کو نیلام کیا جارہا ہے۔ تحصیلدار اونا نے نیلامی کی تیاری شروع کردی ہے، دراصل ریلوے کے ذریعہ اراضی کے حصول کے بعد کسانوں کو زمین کا مناسب معاوضہ نہیں دیا گیا تھا۔ جس کے بعد عدالت نے پہلے ریلوے کی جائیداد منسلک کی اور پھر اسے نیلام کرنے کا حکم دیا۔

اونا ضلع عدالت کے حکم کے بعد ریلوے کی زمین کے ساتھ پٹری اور رہائشی کالونیز کی نیلامی کے لیے منادی شروع ہو گئی ہے، مذکورہ اراضی کے لیے ریلوے کو تقریبا 62 لاکھ روپے ادا کرنے تھے لیکن مقررہ وقت میں معاوضے کی رقم کی عدم ادائیگی کے بعد عدالت نے ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے اور اسے نیلام کرنے کے احکامات جاری کردیے، نیلامی کے بعد موصولہ رقم کسانوں کو بطور معاوضہ دی جائے گی۔

نوٹس کے مطابق 25 فروری کو کوٹلہ کلاں اور 5 مارچ کو تیوڑی گاؤں میں ریلوے اراضی کی نیلامی ہوگی، بدھ کو محکمہ ریونیو نے ریلوے کے زیر قبضہ اراضی کی باضابطہ نیلامی کے لیے منادی کی کارروائی شروع کردی ہے، اب اس سلسلے میں متعلقہ علاقوں میں اتوار کو نوٹس لگائے جائیں گے۔

اونا ریلوے ریلوے کی املاک کی نیلامی کا عمل شروع

اس زمین کی کم سے کم قیمت مقرر کرتے ہوئے بولی کم سے کم قیمت سے شروع کی جائے گی اور یہ اراضی سب سے زیادہ بولی لگانے والوں کو دی جائے گی۔

دراصل اونا کی عدالت نے 12 متاثرہ خاندانوں کے 3 مقدمات پر سماعت کے بعد یہ فیصلہ سنایا تھا، عدالت نے اونا ریلوے اسٹیشن اور ریلوے کالونی کو نیلام کرنے کے احکامات جاری کیے تھے تاکہ ریلوے کے ذریعہ اراضی کے حصول کے معاملے پر اراضی کے مالکان کو معاوضہ دیا جائے۔

یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ ریلوے نے تحویل اراضی کے بعد کسانوں کو معاوضہ تو دیا تھا لیکن وہ ناکافی تھا جس کے بعد کسانوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

مارکیٹ قیمت کے مطابق کسانوں کو ملنے والا معاوضہ سود سمیت لاکھوں تک پہنچ چکا ہے، کسانوں نے مارکیٹ قیمت پر اس زمین کے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔

عدالت نے نیلامی کے لیے ریلوے کی طرف سے دی گئی فہرست میں سے ریلوے اسٹیشن اور ریلوے کالونی کو نیلامی کے لئے منتخب کیاہے۔ اور نیلامی کے عمل کے لیے اونا تحصیلدار کو بطور افسر مقرر کر دیا تھا۔

متاثرہ فریق کے وکیل ارون سینی کے مطابق ریلوے کی جانب سے وکیل عدالت میں پیش ہوتے رہے لیکن معاوضے کے بارے میں کوئی پختہ جواب نہیں دیا جس کے بعد مقررہ میعاد میں ریلوے کا رخ صاف نہ ہونے پر عدالت نے اس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نیلامی کا حکم دیا۔

عدالت کے حکم کے بعد اونا کے تحصیلدار کی طرف سے اب منادی کرائی جا رہی ہے تحصیلدار کو اس سلسلے میں 18 فروری کو عدالت میں رپورٹ پیش کرنا ہے، حالانکہ نیلامی کا عمل رواں ماہ ہی شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ اونا کے تیوڑی بسال اور چرڑو کے کچھ کسانوں کی زمین کو ریلوے نے ٹریک بچھانے کے لیے حاصل کیا تھا اور اس کی مناسب قیمت نہیں ادا کی تھی۔

متاثرہ فریق کے وکیل پروین سائیں کے مطابق 1998 سے بہت سے مقدمات چل رہے ہیں۔ جب ریلوے نے کسانوں کی زمین حاصل کی لیکن معاوضے کی کم رقم کی وجہ سے ، کسانوں نے عدالت میں رجوع کیا۔ جن میں سے 3 معاملات میں عدالت نے جائیداد منسلک کرتے ہوئے نیلامی کا حکم دیا ہے۔

Intro:Body:

himachal

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 9:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.