ETV Bharat / bharat

کیا بنگلور، ممبئی کے خلاف جیت کا سلسلہ برقرار رکھے گی؟ - رائل چیلینجرز بنگلور

آئی پی ایل میں آج رائل چیلینجرز بنگلور اور ممبئی انڈیئنز کے مابین ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔

رائل چیلینجرز بنگلور اور ممبئی انڈیئنز
author img

By

Published : Apr 15, 2019, 11:37 AM IST

رائل چیلنجرز بنگلور نے آئی پی ایل کے 12 سیزن کے ابتدائی چھ میچوں کے بعد اپنی پہلی کامیابی حاصل کی اور آج اس کا مقابلہ ممبئی انڈیئنز جیسی مضبوط ٹیم سے ہوگا۔

تجزیاتی رپورٹ

وراٹ کوہلی کی کپتانی والی رائل چیلینجرز بنگلور آئی پی ایل کی تاریخ میں دوسری ایسی ٹیم ہے، جسے لیگ کے ابتدائی 6 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اس سے قبل دہلی كیپیٹلز (دہلی ڈیئر ڈیولس) کو 2013 کے سیزن میں ابتدائی 6 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بنگلور نے سنیچر کے روز کھیلے گئے میچ میں کنگز الیون پنجاب کو اسی کے گھر میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر اس سیزن میں اپنی پہلی جیت درج کی ہے جبکہ دوسری جانب ممبئی انڈیئنز کو اپنے گزشتہ میچ میں راجستھان رائلز کے ہاتھوں چار وکٹ سے شکست ملی ہے۔

ممبئی اس وقت 7 میچوں میں 4 میچ جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بنگلور 7 میچوں میں ایک جیت کے ساتھ سب سے نیچے آٹھویں نمبر پر ہے۔

کنگز الیون پنجاب کے خلاف بنگلور کے بلے بازوں کا فارم میں لوٹنا ممبئی انڈینز کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، خاص طور پر دھماکہ خیز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کا کا بلہ ممبئی کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔

ڈی ویلیئرز نے 38 گیندوں پر ناٹ آوٹ 59 رن بنائے تھے جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے اور مین آف دی میچ رہے تھے

گیندبازی میں يزویندر چہل 7 میچوں میں 11 وکٹ لے کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، اس کے علاوہ ڈیل اسٹین کے ٹیم میں شامل ہونے سے بنگلور کی گیندبازی مضبوط ہوئی ہے۔

دوسری جانب ممبئی انڈیئنز کے لیے فکر کی بات یہ ہے کہ اس کے کپتان روہت شرما آؤٹ آف فارم میں ہے۔

اگرچہ كوئینٹن ڈی کاک اچھے فارم میں چل رہے ہیں اور انہوں نے گزشتہ میچ میں نصف سنچری بھی اسکور کی تھی، وہ 7 میچوں میں اب تک 238 رنز بنا چکے ہیں۔

مڈل آرڈر میں كیرون پولارڈ اور ہاردک پانڈیا بھی مسلسل اچھی بلے بازی کر رہے ہیں، جبکہ گیند بازی میں كرونال پانڈیا اور جسپريت بمراه شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، بمراه نے اب تک 7 میچوں میں 8 وکٹ حاصل کیے ہیں۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.