ETV Bharat / bharat

بانہال تا بارہمولہ: ریل سروسز ایک سال سے ٹھپ، مسافر پریشان - ریلوے پٹری سے برف ہٹانے کا کام جاری

بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ٹرینیں تقریبا ایک سال سے بند رہنے کے باعث مسافروں میں کافی ناراضگی پائی جارہی ہے۔

why Train services between Banihal and Baramulla in J&K suspended till now
بانہال تا بارہمولہ: ریل سروسز ایک سال سے ٹھپ مسافر پریشان
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 7:41 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل سروسز تقریبا ایک سال سے بند پڑی ہے۔ اب تک اسے دوبارہ بحال نہیں کیا گیا ہے۔ ریلوے اتھارٹی کی جانب سے ریلوے پٹری سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے، عام لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 'ریل خدمات کو دوبارہ جلد از جلد بحال کیا جائے۔'

بانہال تا بارہمولہ: ریل سروسز ایک سال سے ٹھپ مسافر پریشان

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے بعد ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی لاک ڈاﺅن نافذ کیا گیا تھا جس کے ساتھ ہی تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیاں بند ہوگئیں جبکہ ٹرانسپورٹ بھی کئی ماہ تک بند ہونے کے ساتھ ساتھ ریل سروس بھی احتیاط کے بطور بند کردی گئی۔

اگرچہ بعد میں کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی آنے کے بعد تمام تر سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوئیں، تاہم ریل خدمات ابھی تک بحالی کی منتظر ہے۔ ایک سال پورا ہونے کے بعد بھی ابھی تک بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات کی بحالی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے جس کے نتیجے میں مسافروں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ ریل خدمات سے ایک تو ان کا سفر آسان ہو گیا تھا جبکہ ساتھ ہی کم کرایہ میں وقت پر اپنی منزلوں پر پہنچتے تھے۔ تاہم ریل خدما ت گزشتہ ایک برس سے بند رہنے کے باعث ان کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے اور انہیں اپنی مقررہ منزلوں پر پہنچنے میں کافی دیر ہو جاتی ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ اضافی کرایہ بھی ان کے لئے درد سر بن چکا ہے۔

انہوں نے گورنر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'جب جموں کشمیر میں تمام شعبوں کو دوبارہ بحال کیا جا چکا ہے تو کن وجوہات کی بنا پر ریل سروسز بحال نہیں کی گئی ہے۔'

انہوں نے ریل سروسز کو جلد از جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریل خدمات کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

محکمہ ریلوے اتھارٹی سے جب ملاقات کرکے اس بابت سوال کیا گیا تو آفیسر نے کیمرہ کے سامنے آنے سے انکار کردیا۔ تاہم انہوں نے یہ بتایا کہ بانہال سے بارہمولہ تک ریل خدمات کی دوبارہ بحالی کیلئے انتظامیہ سے صلاح و مشورہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریل سروسز کی بحالی کیلئے کورونا ایس او پیز لازمی ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے جس طرح سے پٹریوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریل سروس کو جلد بحال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: نیو یارک میں یومِ کشمیر و امریکہ سے متعلق قرارداد منظور

ذرائع کے مطابق ریل سروسز کو 17تاریخ کے بعد بحال کیا جائے گا۔ اور جیسے ہی جموں کشمیر سرکار کی جانب سے ایس او پیز کو واضح کر دیا جائے گا تو ریل خدمات کو دوبارہ بحال کرنے میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.