بھارتی ریاست گجرات کے احمدآباد میں واقع 'پرائیویٹ کالج' سے طلبا کی ایک جماعت نے تلنگانہ کے محکمہ باغبانی سے 'روف ٹاپ فارمنگ' کی تربیت حاصل کی۔
اربن ٹاؤن پلاننگ کی تعلیم حاصل کرنے والے یک روزہ سیمینار کے دوران طلبا کو مکانوں پر باغبانی اور کاشتکاری سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئیں۔
محکمہ باغبانی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پریم سنگھ نے طلبا کے اس وفد کو چھت پر باغبانی کی ضرورت اور اس کی اہمیت و افادیت سے واقف کروایا۔
ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ روف ٹاپ فارمنگ کو ملک میں فروغ دینے کیلئے محکمہ باغبانی پودوں کی فراہمی کے علاوہ ممکنہ تعاون کیلئے تیار ہے۔
احمدآباد کے تعلیمی ادارے کی لیکچرار ادیتی مالی کے مطابق تلنگانہ کا شعبہ باغبانی بھارت کا واحد محکمہ ہے جو کامیابی سے اس کو انجام دے رہا ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں سے وفود آکر 'روف ٹاپ فارمنگ' کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ یہ ماحولیاتی نظام کیلئے بھی سود مند ہے۔
اربن ٹاؤن پلاننگ کی تعلیم حاصل کرنے والی طالبہ کیرتی کا کہنا ہے کہ 'بھارت میں معدوم ہوتی کاشتکاری کے پیش نظر روف ٹاپ فارمنگ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی روف ٹاپ فارمنگ کے ذریعہ صحت اور ماحولیات کا تحفظ کیا جا سکتا ہے۔'