دہلی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں 'شہریت قانون' کے خلاف پر تشدد مظاہرے ہورہے ہیں، مظاہروں میں مختلف شعبوں سے وابستہ شریک ہو رہے ہیں، اور سبھی کا مطالبہ ہے کہ قانون کو واپس لیا جائے۔
اس قانون کے مضمرات اور اندیشے کیا ہیں اور اس قانون سے کیوں خوف ہے؟ اس طرح کے سوالات کے بارے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے میں مختلف مذاہب کے پیروکاروں اور اہم شخصیات سے بات چیت کی ہے۔
اس قانون کی مخالفت کے کئی پہلو ہیں، کوئی اس میں مذہبی جانبداری کو تقسیم ملک کی ناپاک کوشش بتا رہا ہے، تو کوئی مسلم دشمنی سے تعبیر کر رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ سبھی ایک آواز میں اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں۔