ETV Bharat / bharat

ڈبلیو ایچ او نے کورونا کے مریضوں پر ایچ سی کیو کا ٹیسٹ پھر شروع کیا - ہائی ڈروكسي كلوروكوئن

عالمی ادارہ صحت ’ڈبلیو ایچ او‘ نے سالیڈیریٹی ٹرائل کے تحت کورونا وائرس ’کووڈ-19‘ کے مریضوں پر ہائی ڈروكسي كلوروكوئن کے ٹیسٹ پر لگائی گئی روک ہٹا لی ہے۔

WHO
عالمی ادارہ صحت
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 8:05 PM IST

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس گیبرئیسس نے کووڈ-19 پر باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سالیڈیریٹی ٹرائل میں ہائی ڈروكسي كلوروكوئن (ایچ سی کیو) کے سلسلے میں پیدا فکروں کے درمیان پچھلے ہفتے اس دوا کے استعمال پر عارضی روک لگائی گئی تھی۔ ایسا احتیاط کے طورپر کیا گیاتھا۔اس دوران سالیڈیریٹی ٹرائل کی ڈاٹا سیفٹی اور نگرانی کمیٹی نے ٹیسٹ کے اعدادو شمارکا مطالعہ کیا ہے۔ کمیٹی کی سفارش میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے پروٹوکول میں تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ڈبلیو ایچ او سربراہ نے کہا ’کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر سالیڈیریٹی ٹرائل کے ایگزیکٹیو گروپ نے ایچ سی کیو سمیت سالیڈیریٹی ٹرائل میں شامل سبھی دواؤں کا ٹیسٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

سالیڈیریٹی ٹرائل میں 35 ملکوں کے 3500 سے زیادہ مریض حصہ لے رہے ہیں۔ان پر چار قسم کی دواؤں کے کامبینیشن کا ٹیسٹ کیاجارہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی اہم سائنس داں ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایچ سی کیو کی وجہ سے کووڈ-19 کے مریضوں کی شرح اموات بڑھنے کی کچھ رپورٹوں کی بنیاد پر ڈبلیو ایچ او نے سالیڈیرٹی ٹرائل میں اس دوا کا ٹیسٹ روکا تھا۔ کمیٹی نے اعدادو شمارکا تفصیلی مطالعہ کرنے اور تب تک احتیاط کے طور پر ٹیسٹ میں حصہ لے رہے مریضوں پر اس دوا کے استعمال پر عارضی روک لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا ’ہم نے اپنے اعداد و شمار کے ساتھ ہی برطانیہ میں چل رہے اس دوا کے ٹیسٹ کے اعدادو شمار کا بھی مطالعہ کیا جہاں 11 ہزار سے زیادہ مریضوں پر ٹرائل کیاجارہا ہے۔ ہم پوری دنیا کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ جن مریضوں کو ایچ سی کیو دیا جارہا ہے ان کی اور دوسرے مریضوں کی شرح اموات میں کوئی فرق نہیں ہے۔‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.