ETV Bharat / bharat

لاک ڈاؤن ہٹانا وبا کاخاتمہ نہیں، اگلے مرحلے کا آغاز: ڈبلیو ایچ او

author img

By

Published : Apr 20, 2020, 7:02 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:18 PM IST

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس 'كووڈ -19' کے تناظر میں کہا ہے کہ لاک ڈاؤن ہٹانا وبا کا ختم ہونا نہیں بلکہ یہاں سے اس کے اگلے مرحلہ کا آغاز ہونا ہے جس کے لئے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔

لاک ڈاؤن ہٹانا وبا کاخاتمہ نہیں، اگلے مرحلے کا آغاز: ڈبلیو ایچ او
لاک ڈاؤن ہٹانا وبا کاخاتمہ نہیں، اگلے مرحلے کا آغاز: ڈبلیو ایچ او

کورونا وائرس كووڈ -19 پر جی -20 ممالک کی ورچوول میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گیبريسس نے کہا’’ہم اس بات کے حوالہ سے پرجوش ہیں کہ جی -20 گروپ کے کئی ممالک سماجی پابندیوں میں نرمی دینے پرغورکر رہے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ یہ عمل مرحلہ وار ہو، لاک ڈاؤن سے متعلق پابندیوں کو ہٹانا کسی ملک میں وبا کا خاتمہ نہیں، اگلے مرحلہ کا آغاز ہے‘‘۔

مسٹر ٹیڈروس نے کہا کہ اگلے مرحلہ میں دنیا کے ملکوں کو اپنے شہریوں کو وائرس کی روک تھام کے لئے بیدار کرنا ہوگا۔ انہیں اس میں معاون اور بااختیار بنانا ہوگا۔ وائرس کے پھیلنے سے دوبارہ بڑھنے کی حالت میں انہیں فوری کارروائی کے لئے بھی تیاررہنا ہوگا۔

ڈبلیو ایچ اونے مشورہ دیا ہے کہ پابندیوں میں نرمی سے پہلے حکومتوں کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے پاس كووڈ -19 کے ہرمریض کا پتہ لگانے، ان کی جانچ ، ان کے قرنطینہ اور دیکھ بھال اوران کے رابطے میں آئے ہر شخص کی شناخت کے مکمل وسائل موجود ہے۔اگر کیسز بڑھتے ہیں تو اس سے نمٹنے کے لئے ان کے صحت نظام میں کیسز کے مطابق مکمل وسائل ہونے چاہئے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.