اسلامک اسٹیٹ خراسان نے افغانستان کے کابل میں خورشید ٹی وی کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری لی ہے جس میں ٹی وی چینل کے دو ملازم مارے گئے تھے۔
اس سے پہلے خورشید ٹی وی کے ڈائرکٹر جاوید فرہاد نے کہا کہ 'دھماکہ خیز مادہ سے بھری ایک گاڑی خورشید ٹی وی کی گاڑی سے جا ٹکرائی جس میں ایک صحافی اور گاڑی کے ڈرائیور کی موت ہو گئی'۔
مزیدپڑھیں:افغانستان: طالبان کے حملے میں 14 افغان فوجی ہلاک
انھوں نے بتایا ہے کہ اس کے علاوہ اس حملے میں چھ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔