ETV Bharat / bharat

کیوں ہے آم لوگوں کے لئے خاص؟ - آم کھانے کا موسم

بھارت کے ساتھ پڑوسی ملک میں بھی آم کی بہت زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں۔ مثلا لنگڑا، دسہری، سند ہاڑی، چونسا، سفیدا، طوطا پری اور کلمی۔ اسی طرح اور بھی قسم کے آم پائے جاتے ہیں۔ بھارت میں آموں کا راجا ہاپس لوگوں کی پہلی پسند ہے۔

کیوں ہے آم لوگوں کے لئے خاص؟
کیوں ہے آم لوگوں کے لئے خاص؟
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 1:27 PM IST

Updated : Jul 7, 2020, 12:56 PM IST

آم کھانے کا موسم آچکا ہے ہر موسم میں ہر پھل خوب کھایا جاتا ہے لیکن جس کثرت اور محبت سے آم کھایا جاتا ہے دنیا کا شاید ہی کوئی پھل کھایا جاتا ہو۔ پھلوں کے راجا آم کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ سب سے زیادہ اقسام کے ساتھ آم تہذیب سے بھی جڑا ہوا ہے۔

بھارت اور پاکستان آم کا گھر کہلاتے ہیں۔ بہترین عام اسے سمجھا جاتا ہے جو بے حد شیریں اور بے ریشہ ہو۔ آم موسم گرما کا معروف اور ہر دل عزیز ترین پھل ہے۔

کیوں ہے آم لوگوں کے لئے خاص؟

اسے پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ یہ اپنی منفرد ذائقے اور لذت کی وجہ سے نہ صرف بھارت اور پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔

بھارت کے ساتھ پڑوسی ملک میں آم کی بہت زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں۔ مثلا لنگڑا، دسہری، سند ہاڑی، چونسا، سفیدا، طوطا پری اور کلمی۔ اسی طرح اور بھی قسم کے آم پائے جاتے ہیں۔

سب سے زیادہ بھارت میں آموں کا راجا ہاپس لوگوں کی پہلی پسند ہے۔

آم کی بات کی جائے تو یہ پھل شاعروں کی بھی بہت پسند رہا ہے مرزا غالب آم کے شیدائی تھے۔ کئی شعرا نے آم پر اپنی کلام بھی لکھے ہیں اکبر الہ آبادی نے آم پر بہترین انداز میں کلام پیش کیا ہے۔

وہیں آم دیگر پھلوں کے مقابلے بہت فائدہ مند ہونے کے ساتھ اس کو کھانے سے خون صاف ہوتا ہے اور آ نتوں، دل، دماغ اور جگر کے لیے مفید ہے۔ پکا ہوا آم قلب کو تقویت دیتا ہے۔ کچے آموں سے اچار، چٹنی،مربہ اور دیگر اشیاء بنائی جاتی ہے جسے لوگ گھروں میں استعمال کرتے ہیں۔

Last Updated : Jul 7, 2020, 12:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.