انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال سے سیاسی جھڑپوں کی خبریں مسلسل آرہی ہے اس پر تشویش ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بی جے پی سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں نے مغربی بنگال میں جاری سیاسی تشدد سے متعلق خط لکھا ہے۔
ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکایت اور گورنر کی رپورٹ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر کی رپورٹ پر ہی اگے کی کارروائی کی جائے گی گورنر ریاست کی صورتحال سے متعلق ہمیں آگاہ کر رہے ہیں۔ مغربی بنگال میں گزشتہ چند مہینوں کے درمیان سیاسی جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ریاست کے مختلف اضلاع میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔