ETV Bharat / bharat

کولکتہ میں غیر قانونی اسلحہ کے دو تاجر گرفتار

جنوبی کولکاتا کے ریجنٹ پارک تھانہ علاقے میں پولیس نے خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران دو غیر قانونی اسلحہ کے تاجروں کو گرفتار کرلیا۔

author img

By

Published : Nov 12, 2020, 5:10 PM IST

کولکتہ میں غیر قانونی اسلحہ کے دو تاجر گرفتار
کولکتہ میں غیر قانونی اسلحہ کے دو تاجر گرفتار

مغربی بنگال کے جنوبی کولکاتا کے ریجنٹ پارک تھانے کے تحت گھوش لائن ناکہ چیکنگ کے دوران اسلحہ سمیت دو مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی۔ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو پکڑ لیا اور تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران پولیس کو دونوں نوحوانوں کے پاس سے پستول برآمد ہوئے جس کے بعد دونوں نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمین غیر قانونی اسلحہ کے تاجر ہیں اور کافی دنوں سے پولیس ان کی تلاش میں تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کی شناخت جینتا ہلدار اور سبرتو منڈل کے طور پر ہوئی ہے. دونوں جنوبی 24 پرگنہ کے وشنوپور علاقے کے رہنے والے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ دونوں اسلحہ کے تاجر وشنوپور سے کولکاتا اسلحہ فروخت کرنے کے لئے آئے تھے۔ پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ دونوں ملزمین پہلے بھی ہتھیار فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.