ETV Bharat / bharat

سی پی آئی ایم کی فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کی حمایت - اسمبلی انتخابات

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری سوریہ کانت مشرا نے فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کے نئی سیاسی جماعت بنانے کے فیصلے کی حمایت کی

سی پی آئی ایم کی فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کی حمایت

author img

By

Published : Jan 10, 2021, 10:59 AM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کی نئی سیاسی جماعت دوسری سیاسی جماعتوں کے لیے درد سر ثابت ہو سکتی ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کی نئی سیاسی جماعت ایک ساتھ مل کر اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمانے کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہیں۔

سی پی آئی ایم کی فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کی حمایت
سی پی آئی ایم کی فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کی حمایت

مجلس اتحاد المسلمین اور فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کے سیاسی رشتے مضبوط ہونے کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کے باراسات میں پارٹی کی میٹنگ میں شرکت کرنے کے بعد سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری سوریہ کانت مشرا نے فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کی حمایت کا اعلان کیا۔

پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری سوریہ کانت مشرا نے کہا کہ فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ بالکل درست ہے۔

فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی نے کچھ سوچ سمجھ کر ہی نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہو گا، اس میں کوئی برائی نہیں ہے، پارٹی کا مقصد نیک ہے، اس سے عام لوگوں کی حمایت میں آواز بلند کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کے بیان میں ایسی کویی بات نہیں تھی جس سے یہ ثابت ہو کہ وہ مذہبی سیاسی جماعت ہے، ابھی صرف ان کے خیالات کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارٹی کی تشکیل کے بعد اگر وہ اتحاد کے بارے میں بات کریں گے تو اس پر غور کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.