ETV Bharat / bharat

سیٹوں کی تقسیم پر جلد تبادلہ خیال کرنے کی ضرورت - upcoming assembly election

انہوں نے کہا کہ 'بائیں محاذ اور کانگریس کے درمیان اتحاد کو کامیابی ملے گی۔ بنگال کے لوگوں کو کانگریس ۔ سی پی ایم اتحاد تسلیم ہے'۔

west bengal cpim ready for upcoming assembly election
سیٹوں کی تقسیم پر جلد تبادلہ خیال کرنے کی ضرورت
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 7:23 PM IST

بائیں محاذ کے جنرل سکریٹری اور سی پی آئی ایم کے رہنما سوریہ کانت مشرا نے پارٹی کے ضلع رہنماوں سے اسمبلی انتخابات کے لئے مضبوط امید واروں کے نام پیش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مغربی بنگال میں اگلے برس اسمبلی انتخابات کے لیے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں نے تیاریاں شروع کردی ہے۔

کانگریس سے اتحاد کے بعد سی پی آئی (ایم) نے اگلے اسمبلی انتخابات کے لئے کمر کس لی ہے۔

انہوں نے کہا 'حقیقت یہ ہے کہ مغربی بنگال میں اگلے برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری کے لئے اب زیادہ وقت نہیں ہے'۔

سوریہ کانت مشرا کا کہنا ہے کہ 'عوام میں مقبول اور تعلیم یافتہ امید واروں کو انتخابی میدان میں اتارا جائے۔ تاکہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو سخت چیلنج دے سکیں۔

لفٹ فرنٹ کے چئیرمین سوریہ کانت مشرا کے مطابق امیدواروں کی فہرست ملنے کے بعد ہی سی پی آئی ایم کے مضبوط گڑھ میں امیدواوں کو اتاریں گے'۔

انہوں نے کہا کہ 'بائیں محاذ اور کانگریس کے درمیان اتحاد کو کامیابی ملے گی۔ بنگال کے لوگوں کو کانگریس ۔ سی پی ایم اتحاد تسلیم ہے'۔

سی پی آئی ایم رہنما کا کہنا ہے کہ 'سیٹوں کی تقسیم وقت پر ہوگی تاکہ انتخابات سے قبل کسی بھی طرح کا کوئی مسئلہ کھڑا نہ ہو'۔

اسمبلی انتخابات 2021 کے لیے کانگریس اور بائیں محاذ سی پی آئی (ایم) کے درمیان اتحاد ہوا ہے۔ کانگریس پردیش کے صدر ادھیر رنجن چودھری پہلے ہی جلد سے جلد سیٹوں کی تقسیم کی بات کرچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.