مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان میں ہمت ہے تو 2019 کے عام انتخاب میں بنگال سے چاہیں جتنی سیٹوں پر لڑ کر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نوٹ بندی کی طرح سے ناکام ہو جائیں گے۔
ممتا بنرجی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا،'کوئی بھی شخص کسی بھی سیٹ سے الیکشن لڑ سکتاہے،یہ ایک جمہوری حق ہے۔ میں وارانسی سے لڑ سکتی ہوں،لیکن اگر وہ بنگال سے لڑتے ہیں تو ان کی حالت نوٹ بندی جیسی ہوگی۔وہ عوام کی عدالت میں سزا پائیں گے۔'
انہوں نے مزید کہا،'میں سمجھتی ہوں کہ ملک کا جو نقصان انہوں نے پہنچایا ہے، اس کے لیے انہیں لوگوں کو جواب دینا ہوگا۔وہ لڑیں،ہمیں بہت خوشی ہوگی۔ اگر وہ ایک سیٹ پر مطمئن نہیں ہیں، تو سبھی 42 سیٹوں پر لڑیں۔'
ممتا بنرجی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا،'بنگال کی پولنگ بوتھ بہت ہی حساس ہیں۔ وہ انتخاب لڑیں اور اپنی سیاسی فوج لے کر آئیں۔آر ایس ایس ،بجرنگ دل۔وہ بنگال آئیں اور یہاں کا کھانا اور ثقافت سے مزہ لیں۔عوام انہیں بائے۔بائے کہے گی۔