ETV Bharat / bharat

پاکستان میں بھارتی سکھ کا استقبال - Pakistan Nankana Saheb

سری گرو نانک دیو جی کے 550 ویں پرکاش پرو کے نام سے شری ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام، بین الاقوامی نگر کیرتن میں شرکت کے لیے 550 سکھ عقیدت مندوں کا ایک گروپ یہاں پہنچا۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 31, 2019, 3:08 AM IST

Updated : Jul 31, 2019, 8:53 AM IST

شرومنی گرودوارہ کمیٹی کے ترجمان ہربھجن سنگھ نے بتایا کہ ایس جی پی سی کے بھائی گووند سنگھ لونگوال کی سربراہی میں جانے والے اس گروپ کا شری ننکانہ صاحب ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کی سربراہی میں پاکستان گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے عہدیداروں نے پرتپاک استقبال کیا۔

اس سے قبل اٹاری سرحد پر پاکستان میں واہگہ سرحد پہنچے جہاں بھائی لونگوال، جتھیدار گیان ہرپریت سنگھ، گیانی جگتار سنگھ ہیڈ گرنتھی، منجندر سنگھ سرسا، بابا بلبیر سنگھ نیہنگ پرمکھ، دربارا سنگھ گرو، سمیت دیگر لوگوں کا پاکستان گرودوارہ کمیٹی کے سربراہ ستونت سنگھ، جنرل سکریٹری امیر سنگھ اور کمیٹی کے دیگر ممبران نے خیرمقدم کیا۔

بھائی لونگوال نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے، جب مختلف سکھ اداروں، کونسلوں اورسوسائٹی کے نمائندے مشترکہ طور پر شری ننکانہ صاحب سے سجائے جانے والے نگر کیرتن میں شرکت کے لئے پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شرومنی کمیٹی کی طرف سے سجایا جانے والا نگر کیرتن اٹاری سرحد کے ذریعہ یکم اگست کے دو پہر کو بھارت میں داخل ہونے کے بعد پانچ تختوں کی یاترا کرتے ہوئے گردوارہ بیر صاحب سلطان پور لودھی میں ختم ہوگا۔

Intro:Body:

news urdu

Conclusion:
Last Updated : Jul 31, 2019, 8:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.