امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ 'ہم ایک ویکسین کی تیاری کے بہت قریب ہیں۔ جس کے ذریعے کورونا وائرس کا موثر علاج کیا جاسکتا ہے'۔
ٹرمپ کے ساتھ نائب صدر مائک پینس اور وائٹ ہاؤس کے کورونا وائرس ٹاسک فورس کوآرڈی نیٹر ڈیبورا بریفنگ بھی شامل تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'ہمارے پاس بہت بڑے بڑے، ذہین ترین اور محققانہ انداز میں کام کرنے سائنسدان اور ڈاکٹرز ہیں۔ جو ویکسین کی تیاری کے لیے کام کر رہے ہیں'۔
امریکہ میں متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فوکی نے پہلے کہا تھا کہ 'ویکسین کو وسیع پیمانے پر استعمال کے لئے منظور ہونے میں 12-18 ماہ لگیں گے۔ زیادہ تر صحت کے ماہرین بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ویکسین تیار ہونے میں کم از کم 12-18 ماہ لگیں گے'۔
ٹرمپ کے بعد نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ 'کورونا وائرس کے خلاف امریکی لڑائی میں یہ عمل ترقی کی امید افزا علامت ظاہر کرتا ہے'۔
پینس نے کہا ہے کہ 'نیو یارک میٹرو ایریا، نیو جرسی، کنیکٹیکٹ، ڈیٹرائٹ اور نیو اورلینز سمیت بڑے علاقوں میں وائرس کے ہاٹ سپاٹ میں خصوصی نگرانی جاری ہے'۔