ETV Bharat / bharat

'ہم ناانصافی کے خلاف لڑ رہے ہیں' - rahul gandhi reaction

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش میں پولیس دستے کی جانب سے دلت کنبے کے لوگوں کے ساتھ کی گئی بربریت کے وائرل ویڈیو پر گہرا دکھ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'اسی سوچ اور ناانصافی کے خلاف وہ لڑ رہے ہیں۔'

We are fighting against injustice: Rahul gandhi
ناانصافی کے خلاف لڑ رہے ہیں ہم: راہل
author img

By

Published : Jul 16, 2020, 12:14 PM IST

Updated : Jul 16, 2020, 3:54 PM IST

راہل گاندھی نے ایک بیان میں ریاست کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے ٹویٹ کیا 'ہماری لڑائی اسی سوچ اور نا انصافی کے خلاف ہے'۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے پولیس بربریت کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ مدھیہ پردیش کے گنا میں دلت کسان کنبوں کے ساتھ پولیس کے ظلم کا وائرل ہوا ویڈیو ہے۔

ویڈیو میں پولیس دستے دلت کنبوں کی خواتین اور بچوں پر ڈنڈے برسا رہے ہیں اور لات گھونسوں سے ان کی پٹائی کر رہے ہیں۔

اس واقعہ پر مسٹر گاندھی اور محترمہ واڈرا کے شیوراج حکومت پر سخت حملے کے بعد کسان کانگریس کے نائب صدر سرینر سولنکی نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس واقعہ کے قصورواروں کو سخت سزا دینے کی مانگ کرتے ہوئے اس واقعہ کو انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ مسٹر چوہان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ریاست میں غریبوں، کسانوں اور دلتوں پر مظالم کے واقعات بہت بڑھ گئے ہیں اور گنا جیسا واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔

مسٹر سولنکی نے کہا کہ گنا میں منگل کو کسان سے زمین پر قبضہ چھڑانے گئی پولیس۔انتظامیہ کی ٹیم کو متاثرہ کسان نے بتایا تھا کہ وہ قبضہ دار نہیں ہے، بنٹائی سے زمین لی ہے، دولاکھ کا قرض ہے۔ پولیس نے اس کی گزارش نہیں سنی، میاں۔بیوی اور ان کے بچوں پر بے رحمی سے لاٹھیاں برسائی گئیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ پریشان کسان کے ساتھ وحشی پن کیا مناسب ہے۔ قانون ہاتھ میں لیکر میاں بیوی اور معصوم بچوں کی بے رحمی سے پٹائی کہاں کا انصاف ہے۔ کیا یہ سب اس لئے کیا گیا کہ وہ ایک دلت اور غریب کسان ہے۔

Last Updated : Jul 16, 2020, 3:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.