نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالا اپنی حقیقی جگہ سے ہٹ کر گھروں اور محلوں سے بہنے لگا ہے۔ نوئیڈا اتھارٹی نے صفائی کا کوئی معقول انتظام نہیں کیا ہے اس لیے پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔
مقامی عوام تمام کوڑا کرکٹ اسی نالے میں ڈالتے ہیں جس سے نالا بھر چکا ہے۔ اس دوران تین گائیں مرگئیں جنہیں یہاں سے ہٹایا نہیں گیا ہے۔ شدید گندگی کی وجہ سے علاقے کے لوگ پریشان ہیں۔بعض لوگ بیمار بھی پڑ گئے ہیں اور وبائی امراض پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے۔
بہت سے مکانات کی بنیاد دھنس گئی ہے اور بعض مکانات میں دراڑ بھی پڑ گئی ہے ۔لوگوں نے حکام کو خط لکھے لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی جس سے لوگوں میں ناراضگی اور برہمی ہے۔