حکمنامہ میں اس بات کا ذکر کیا ہے کہ غیر ذمہ دارانہ پیغامات جو علاقائی اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا سکتے ہیں۔ لوگ پیغام کی صداقت کی تصدیق کے بغیر پیغامات کو آگے بڑھاتے ہیں جن سے عام لوگوں میں خوف و ہراس پھیلتا ہے۔
اس کے علاوہ ان پیغامات سے مختلف گروہوں کے مابین دشمنی کو بڑھاوا مل سکتا ہے اور ضلع لیہ میں امن و امان کے مسئلے کا سبب بن سکتا ہے۔
لہذا واٹس ایپ/فیس بک اور سوشل میڈیا گروپ کے کسی بھی دوسرے فورم اور ضلع میں امن و امان کی برقراری کے لئے کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں اس قسم کی سرگرمیوں سے بچنے کے لئے سوشل کو صحیح طور پر استعمال کریں۔
سوشل میڈیا گروپ کے ایڈمن اور منتظمین ہی پیغامات بھیجیں۔ اس حکمنامہ میں مزید کہا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے تحت لازمی طور پر کارروائی کی جائے گی۔