جاپان کی کنسٹی ٹیوشن ڈیموکریٹک پارٹی (سی ڈی پی جے) اور ڈیموکریٹک پارٹی برائے عوام (ڈی پی پی) کے ممبروں پر مشتمل نئی اپوزیشن پارٹی کے نام اور قائد کے فیصلے کے لئے 10 ستمبر کو ووٹنگ ہوگی۔
کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق پارٹی بعد میں 15 ستمبر کو ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھنے کے لیے ایک کانفرنس کرے گی۔
اگلے ہی دن نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ موجودہ وزیراعظم شنزو آبے نے صحت کی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی پیش کش کی ہے۔
نئی سیاسی جماعت ایوان بالا اور ایوان زیریں دونوں اراکین کے 140 راکین پر مشتمل ہے۔
حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کے اتحادیوں کے دونوں ایوانوں میں 450 سے زیادہ اراکین ہیں۔