ETV Bharat / bharat

جی ایچ ایم سی انتخابات 2020 کے لیے ووٹنگ جاری

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے 150 وارڈز کے لیے پولنگ جاری ہے۔ یہاں بیلٹ پیپرز کا استعمال کرتے ہوئے 74،44،260 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔

author img

By

Published : Dec 1, 2020, 7:04 AM IST

Updated : Dec 1, 2020, 8:14 AM IST

جی ایچ ایم سی انتخابات 2020 کے لیے رائے دہی شروع

علاقائی اور قومی سیاسی جماعتوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر مہم چلانے کے بعد گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے انتخابات کا آج آغاز ہوگیا۔ پولنگ کا صبح سات بجے آغاز ہوا جس کا سلسلہ شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔

اس ضمن میں مختلف علاقوں کے عوام علی الصبح ووٹنگ کے لیے پولنگ مراکز پر رائے دہی کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے 150 وارڈز میں بیلٹ پیپرز کا استعمال کرتے ہوئے 74،44،260 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ ووٹوں کی گنتی چار دسمبر کو کی جائے گی۔

مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی کل تعداد 1،122 ہے۔

تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن (ایس ای سی) نے پولنگ کے 48،000 اہلکاروں اور 52،500 پولیس فورس کو تعینات کر کے بیلٹنگ کے عمل کے وسیع انتظامات اور منظم بندوبست کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: جی ایچ ایم سی انتخابات کے لیےعملے کی تقرری

ایس ای سی نے اس برس عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) اور دیگر وجوہات کے پیش نظر بیلٹ پیپرز کے ذریعے انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Last Updated : Dec 1, 2020, 8:14 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.