ETV Bharat / bharat

مدھیہ پردیش، اترپردیش سمیت متعدد ریاستوں میں ضمنی انتخابات - چھتیس گڑھ کی ایک سیٹ پر ووٹنگ

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے ساتھ ہی ملک کی 10 ریاستوں میں 54 نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔

bye-elections on 54 Assembly seats across 10 states
مدھیہ پردیش، اترپردیش سمیت متعدد ریاستوں میں ضمنی انتخابات
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 8:26 AM IST

بہار انتخابات میں دوسرے مرحلے کے لیے 94 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے،بہار کے ساتھ ہی آج 10 ریاستوں میں بھی پولنگ جاری ہے۔

ریاست مدھیہ پردیش کی 28 سیٹوں پر پولنگ ہے، جب کہ اترپردیش کی 7، گجرات کی 8، جھارکھنڈ اور کرناٹک کی دو دو اور چھتیس گڑھ کی ایک سیٹ پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے گوالیار چمبل ریجن: مورینا، مہ گاؤں، گوالیار ایسٹ، گوالیار، ڈبرا، بموری، اشوک نگر، امباہ، پویاری، بھانڈیر، سوماولی، کریرا، مونگاولی، گوہد، دیمنی، جورا۔مالوا نیمار ریجن: سوواسرا، ماندھاتا، ساںویر، آگر، بدناور، ہٹپیپلیا، نیپا نگر۔ دیگر علاقے: سانچی(بھوپال)، ملہرا(چھترپور)، انوپ پور، بیاورا(راج گڑھ)، سورکھی میں پولنگ جاری ہے۔

مدھیہ پردیش میں کانگریس کے 25 اراکین اسمبلی نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی، جب کہ جورا اسمبلی حلقہ، آگر اور بیاورا اسمبلی حلقے کے تین اراکین اسمبلی کا انتقال ہوچکا ہے، اسی لیے ایم پی کے 28 اسمبلی حلقوں میں انتخابات ہورہے ہیں۔

اترپردیش میں بلند شہر، نوگوان سادات ، ٹنڈلا ، بانگرمئو، گھاٹم پور، دیوریا صدر اور ملہانی اسمبلی نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں۔

گجرات کی 8 سیٹوں، کپراڈا، ڈنگس، کرجن، گڑڈا، دھاری، موربی، لنبڑی، اڈاسا پر پولنگ ہورہی ہے۔

جھارکھنڈ کی دو سیٹوں دومکا اور بیرما، وہیں کرناٹک کی سرا اور راجہ راجیشوری نگر نشستوں پر انتخابات کرائے جارہے ہیں۔

وہیں چتھیس گڑھ کی مارواہی، منی پور کی لیلونگ، وانگھنگ ٹھینڈا، ناگالینڈ کی جنوبی انگامی،پونگرو کیفیرے، اڈیشہ کی بالاسور، ترتول اور تلنگانہ کی دوببک سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.