نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام ریاستوں کے گورنرز اور لیفٹننٹ گورنرز سے کورونا وائرس انفیکشن کی روک تھام کے موضوع پر بات چیت کی اور ان کے رول کو اہم قرار دیا۔
نائب صدر نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ ہوئی بات چیت میں جمعہ کو گورنرز سے یونیورسٹیز میں متاثرہ لوگوں کے لئے علیحدہ عارضی وارڈزکے لئے جگہ دینے کی درخواست کی۔
انہوں نے انفیکشن کے خلاف بڑے پیمانہ پر کمیونٹی مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔
نائب صدر نے مکمل لاک ڈاون سے کمزور طبقات پر پڑنے والے اثر کو کم کرنے کے لئے حکومت کے اقتصادی پیکج کو مشکلات کو دور کرنے کے لئے اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ آج دنیا غالباً سب سے مشکل صحت کے بحران کا سامنا کررہی ہے۔ بھارت نے اس چیلنج کو پوری سنجیدگی سے لیا ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ پابندیوں پرعمل کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے لئے عوام سے مسلسل بات چیت کرنا، انہیں سرکاری اطلاعات دستیاب کرانا ضروری ہوگا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریاستی انتظامیہ تمام علاقوں میں دودھ، پھل، سبزی جیسی روز مرہ کی ضروری اشیا کی سپلائی یقینی بنائے گی۔