ETV Bharat / bharat

'گریجویٹ کے تحت ایم ایل سی انتخابات میں عظیم اتحاد کی جیت یقینی' - کاؤنٹنگ

بہار رکن کونسل کے سبھی گریجویٹ حلقہ کے انتخابات کے لئے امیدوار میدان میں اتر چکے ہیں، کوسی حلقہ سے بھی امیدواروں کے پرچہ نامزدگی کے بعد گریجویٹ سطح کے رائے دہندگان سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔

Visit of political parties for graduate level MLC elections
'گریجویٹ کے تحت ایم ایل سی انتخابات میں عظیم اتحاد کی جیت یقینی'
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 8:48 PM IST

اسی ضمن میں آج ارریہ کے 'دیا ہوٹل' میں کوسی حلقہ سے عظیم اتحاد کے امیدوار نتیش کمار پہنچے اور یہاں انہوں نے صحافیوں سے بات کی۔

'گریجویٹ کے تحت ایم ایل سی انتخابات میں عظیم اتحاد کی جیت یقینی'

امیدوار نتیش کمار نے بتایا کہ کوسی انتخابی حلقہ کے تحت 14 اضلاع آتے ہیں، ان میں پورنیہ کمشنری کے چار اضلاع پورنیہ، کٹیہار، کشن گنج اور ارریہ شامل ہیں۔

کوسی کمشنری کے تحت تین اضلاع سہرسہ، سپول، مدھے پورا، بھاگلپور کمشنری کے تحت دو اضلاع بھاگلپور اور بانکا، مونگیر کمشنری کے تحت پانچ اضلاع مونگیر، لکھی سرائے، شیخ پورہ، جموئی اور کھگریا شامل ہے۔

نتیش کمار نے کہا کہ' اگر ہماری جیت ہوئی، تو ہماری فہرست میں جو کام ہیں ان میں یہاں کے تعلیمی مسائل، اساتذہ کے مسائل اور ان کے علاوہ اسکول و کالج کے بنیادی مسائل کو حل کرانا ہے'۔

نتیش کمار نے مزید کہا کہ' سیمانچل، کوسی کا علاقہ خاص طور سے پچھڑا ہوا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ کر ان کا تعاون حاصل کیا جائے'۔

اس موقع پر راجد یوتھ کے ضلع صدر بٹو کمار، ضلع ترجمان جگدیش جھا گڈو کے علاوہ دیگر کارکنان موجود تھے۔

مزید پڑھیں:

انتخابات کے پیش نظر ایس پی کی قیادت میں پیدل مارچ

واضح رہے کہ اس انتخاب کے لئے ووٹنگ 22 اکتوبر کو ہونا ہے جبکہ 12 نومبر کو کاؤنٹنگ ہونی ہے۔ عظیم اتحاد کے علاوہ این ڈی اے امیدوار ڈاکٹر این کے یادو ،راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے امیدوار منوج کمار کے علاوہ 9 آزاد امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.