ETV Bharat / bharat

وشواس ترپاٹھی یو این آئی کے دوبارہ چئیرمین منتخب - Vishwas tripathi News

وشواس ترپاٹھی کو دو سال کے لئے یونائیٹیڈ نیوز آف انڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کے طور پر دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔

وشواس ترپاٹھی یو این آئی کے دوبارہ چئیرمین منتخب

author img

By

Published : May 26, 2020, 9:52 PM IST

وہ ہفتے کے روز منعقدہ بورڈ میٹنگ میں اس عہدے کے لئے منتخب کئے گئے۔

ترپاٹھی برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (برکس سی سی آئی) کے چیئرمین بھی ہیں، جو برکس کے ہمسایہ اور دوست ممالک کے ساتھ ساتھ تجارت اور صنعت کو فروغ دینے والی تنظیم ہے۔

ترپاٹھی گذشتہ سال اگست میں ایک غیر سرکاری تنظیم اسٹیئرس فاؤنڈیشن کے بورڈ میں شامل ہوئے ہیں۔ وہ دہلی فلائنگ کلب کی گورننگ کونسل کے ممبر بھی ہیں۔

فاونڈیشن ہندستان بھر میں اسپورٹس کا دائرہ وسیع کرنے کیلئے انقلابی پروگراموں کے ذریعہ وسیع تر ہم آہنگی پیدا کرتا ہے۔

ترپاٹھی نے، جو ہندستان میں ایک معزز سی اے فرم، وی سہائے ترپاٹھی اینڈ کمپنی کے پارٹنر بھی ہیں، ای گورننس، ای بینکنگ اور مالیاتی خدمات کی مارکیٹنگ کے بارے میں بہت سی کتابیں تصنیف کی ہیں۔

وہ اروورا ایگرو بائیوٹیک پرائیوٹ لمیٹڈ کے چیئرمین اور فاؤنڈیشن فار آرگنائزیشنل ریسرچ اینڈ ایجوکیشن (فور) کے ممبر اور انٹرنیشنل جرنلسٹ سنٹر کے تاحیات رکن ہیں۔

اپنے نمایاں کیریئر میں، مسٹر ترپاٹھی نے متعدد تنظیموں کو منافع بخش اور پائیدار کاروباری اداروں میں بدلا ہے۔

وہ ای این آر آئی اومنی کیئر کو سرمایہ کاری اور سرگرم عمل ہونے کی حکمتِ عملی بھی فراہم کرتے ہیں۔

وہ روز ملٹی اسٹیٹ ملٹی پرپز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کے چیئرمین بھی ہیں، جو زراعت کے میدان میں سرگرم ہے۔

شری رام کالج آف کامرس، دہلی سے فارغ التحصیل یو این آئی کے چیئرمین، نے 1988 میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کی۔

وہ مینجمنٹ کنسلٹنسی ، کارپوریٹ ایڈوائزری ، آڈٹ اور ٹیکزیشن اور سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی اور کاروباری مشاورتی خدمات اور کاروباری فروغ اور کاروباری حکمت عملیاں مرتب کرنے شعبوں کی مہارت رکھتے ہیں۔

وہ علم نجوم میں ''جیوتیش پروین'' بھی ہیں اور انہیں علم نجوم کے مطالعے سے گہری دلچسپی بھی ہے۔

ترپاٹھی سماجی اور ثقافتی ذہن رکھنے کی وجہ سے متعدد سماجی کاروباری اداروں سے ذہنی وابستگی رکھتے ہیں اور ان کی مدد کرنے میں وقت صرف کرتے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.