ETV Bharat / bharat

دھونی کے بغیر کوہلی ادھورے ہیں: بشن سنگھ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی کو آسٹریلیا کےخلاف جاری 5 یک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری دو میچوں کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

bishan singh bedi
author img

By

Published : Mar 12, 2019, 11:56 AM IST

بھارت کے سابق اسپین گیندباز بشن سنگھ بیدی نے گذشتہ روز کہا کہ مہندر سنگھ دھونی ٹیم کے آدھے کپتان ہیں۔

انہوں نے کہا 'میں حیران ہوں کہ دھونی کو کیوں آرام دیا گیا، جبکہ ان کی کمی گذشتہ میچ میں صاف طور پر نظر آئی۔'

بیدی نے کہا کہ دھونی میدان پر اپنی بہترین حکمت عملی کے لیے جانے جاتے ہیں اور جب وہ میدان میں ہوتے ہیں تو کوہلی کو ان سے کافی مدد ملتی ہے۔ وہ ٹیم میں آدھے کپتان کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے ٹیم انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کپ سے پہلے اس طرح کے تجربات نہیں کرنا چاہیے، ہمیں اپنا روایتی کھیل کھیلنا چاہیےکیوں کہ عالمی کپ شروع ہونےمیں ابھی تقریباً ڈھائی مہینے کا وقت باقی ہے اور فی الحال ہمیں موجودہ کھیل پر توجہ دینا چاہیے۔

بیدی نے آئی پی ایل پر بھی اپنی رائے پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل میچ بھارتی کھلاڑیوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کے دوران کھلاڑی زخمی ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے عالمی کپ میں بھارت کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.