ETV Bharat / bharat

علی گڑھ: تشدد پھیلانے والا وینے واشنے پولیس کی حراست میں - دھرنے پر تشدد

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف 23 فروری کو علی گڑھ کے اوپر کورٹ علاقے میں ہورہے مظاہرے میں اچانک سے ہوئے تشدد میں وینے واسنے نامی شخص نے فائرنگ کیا تھا جس کی گولی محمد طارق نامی شخص کے سینے میں لگی تھی جو اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔پولیس پر دباو بنانے کی صورت میں پولیس نے گذشتہ شب ملزم کو حراست میں لیا ہے۔

وینے واشنے پولیس کی حراست میں
وینے واشنے پولیس کی حراست میں
author img

By

Published : Mar 12, 2020, 12:51 PM IST

Updated : Mar 13, 2020, 7:46 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں پولیس نے نصف شب تقریبا دو بجے وینے واشنے کو گرفتار کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق وینے واشنے پر 23 فروری کو علی گڑھ اوپر کورٹ علاقے میں ہوئے تشدد میں فائرنگ کرنے کا الزام تھا جس کے بعد وینے واشنے کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 23 فروری کی شام اوپر کوٹ علاقے کی جامع مسجد کے قریب پرامن طریقے سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری تھا تبھی اچانک حالات بگڑ گئے جس کے بعد بھگدڑ مچی اور پتھراؤ بھی کیا گیا۔

پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج، آنسو گیس اور ربڑ گولی کا استعمال کیا جس میں بیس سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔

وینے واشنے کی فائرنگ میں محمد طارق نامی شخص کے سینے میں گولی بھی لگی تھی جس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا تھا۔

محمد طارق کے بھائی اور دیگر دو لوگوں کی جانب سے وینے واشنے کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کیا گیا تھا۔علیگڑھ کے مختلف علاقوں میں وینے واشنے کی گرفتاری کیلئے خواتین و حضرات نے علیگڑھ انتظامیہ پردباؤ بنایا اور احتجاجی دھرنا بھی دیا تھا۔

مزید پڑھیں:آسٹریلیا کے کینبرہ میں کورونا کا پہلا معاملہ درج

زخمی محمد طارق کا علاج اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں چل رہا ہے علاج کے لیے انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیاحالت کافی نازک بتائی جا رہی ہے ان کے جسم کا نچلا حصہ پیرالائز ہوگیا ہے۔

Last Updated : Mar 13, 2020, 7:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.