ETV Bharat / bharat

بینک کے اندر لاش کی موجودگی سے لوگوں میں افراتفری - مقامی پولیس اسٹیشن

کینرا بینک کی ایک شاخ میں اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب رقم نکلوانے کے لیے لاش لے کر لوگ بینک کے اندر پہنچ گئے، گاؤں والوں نے لاش کو بینک کے اندر رکھ کر اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کا مطالبہ کرنا شروع کردیا۔

بینک کے اندر کی موجودگی سے وہاں موجود لوگوں میں افراتفری

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 12:21 PM IST

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے شاہ جہاں پور علاقے کے سگریاں گاؤں میں مقامی لوگ ایک شخص کی لاش لے کر کینرا بینک کی شاخ میں رقم لینے پہنچ گئے۔ اور پیسے کا مطالبہ کرنے لگے، جس کے بعد مجبور ہو کر بینک مینیجر پیسے دینے پر راضی ہوا۔

بینک کے اندر کی موجودگی سے وہاں موجود لوگوں میں افراتفریبینک کے اندر کی موجودگی سے وہاں موجود لوگوں میں افراتفری

پٹنہ کے شاہ جہاں پور پولیس اسٹیشن علاقے کے سگریاواں گاؤں کا رہائشی 55 سالہ مہیش یادو علالت کے دوران فوت ہوگیا۔ مہیش کی موت کے بعد دیہاتیوں کے پاس اس کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے رقم نہیں تھی۔ اسی رقم کو لینے گاؤں والے بینک گئے اور مہیش کے کاؤنٹ میں جمع رقم کا مطالبہ کرنے لگے، لیکن بینک منیجر نے قانونی عمل کا حوالہ دیتے ہوئے رقم دینے سے انکار کردیا۔

گاؤں کے لوگوں نے لاش کو بینک میں چھوڑ دیا اور باہر آگئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ ہنگامے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اسٹیشن اور گاؤں کے مکھیا سمیت متعدد افراد بینک پہنچ گئے۔ اسی دوران کینرا بینک کے منیجر نے اپنے ذاتی فنڈ سے 10 ہزار روپے جنازے کیلیے دیے اور معاملے کو رفع دفع کیا۔

بینک کے مینیجر سندیپ کمار نے بتایا کہ 'فوت شدہ مہیش یادو کے اکاؤنٹ میں 1 لاکھ 18 ہزار روپے کی رقم موجود ہونے کی بات کہی جا رہی ہے، لیکن ان کا کوئی نہیں رہنے کی وجہ سے اکاؤنٹ کی نامنی میں کسی کا نام نہں ہے، لیکن جب تک اس کا کوئی بھی جانشین موت کا دعویٰ نہیں کرتا ہے تب تک یہ رقم بینک سے وصول نہیں کی جائے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.