وکاس دوبے کی گرفتاری سے پولیس کو یقیناً راحت ملے گی۔
گزشتہ تین دنوں سے اتر پردیش پولیس ریاست بھر میں متواتر چھاپے ماری کر رہی تھی، اس کی تلاش میں پولیس کی 40 ٹیمیں لگائی گئی تھیں لیکن پھر بھی وکاس دوبے پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر مدھیہ پردیش جا پہنچا۔
انٹیلی جنس ایجنسیز بھی وکاس دوبے کو گرفتار کرنے کے لیے متحرک تھیں آخر کار اسے اجین کے مہاکالیشور مندر کے پاس سے گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع سے یہ بھی خبریں مل رہی ہیں کہ مہاکال مندر میں اس نے پوجا کی اور خودسپردگی کے لیے تیار تھا لیکن اس کی آمد کی اطلاع پولیس کو مل گئی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔
گزشتہ تین دنوں میں اس کے کئی ساتھیوں کو الگ الگ مقامات پر انکاؤنٹر میں ہلاک اور گرفتار کیا گیا ہے، آج صبح میں ہی اتر پردیش پولیس نے اس کے دو ساتھیوں پربھات مشرا اور رنبیر شکلا کو تصادم میں ہلاک کیا ہے۔