ETV Bharat / bharat

احمد آباد: 'ٹرمپ کے دورے میں 100 کروڑ خرچ نہیں ہوئے' - rwpani ny 100 krwR Krc owny ka dewi Karj kia

گجرات حکومت نے بی جے پی حکومت کے ذریعہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے پر 100 کروڑ روپے خرچ کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

نمستے ٹرمپ: 100 کروڑ روپے خرچ کرنے کے دعوؤں کو روپانی نے کیا مسترد

author img

By

Published : Feb 29, 2020, 11:02 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:48 PM IST

گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے جمعہ کے روز کہا کہ اس سلسلے میں مجموعی طور پر 12.5 کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔

روپانی نے اسمبلی میں کہا کہ ریاستی حکومت نے ٹرمپ کے سفر کی تیاریوں کے لئے 8 کروڑ روپئے کی منظوری دی تھی، جبکہ احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) نے ساڑھے چار کروڑ روپے مختص کیے تھے۔

گجرات میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے جمعرات کو اسمبلی میں دعوی کیا تھا کہ حکومت نے ٹرمپ کے دورے کے دوران 100 کروڑ روپئے خرچ کیے ہیں۔

کانگریس رہنما مودھواڈیا نے اس سلسے میں ایک ٹویٹ کیا، انہوں نے اپنے تویٹ میں لکھا 'امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 24 فروری کو احمد آباد کت تین گھنٹے کے دورے پر 100 کروڑ روپے خرچ کر دیے۔

اس کی تردید کرتے ہوئے روپانی نے کہا 'مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ یہ 100 کروڑ روپے کا اعداد و شمار کہاں سے لائے ہیں، میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری حکومت نے صرف 8 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے اور اے ایم سی نے ساڑھے چار کروڑ روپے مختص کیے ہیں'۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.