گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے کہا کہ کورونا بحران میں بھی ریاست کے چار شہروں، سورت، احمدآباد، راجکوٹ اور وڈودرہ نے اس صفائی سروے میں بالترتیب دوسرا، پانچواں، چھٹا اور دسواں مقام حاصل کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔
وزیراعلیٰ نے گجرات کے عوام ،میٹروسٹی میئر، عہدہ داران، افسران اور کمشنرز کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی ہمیشہ صفائی کے حامی تھے۔ گجرات کے سپوت اور مقبول وزیراعظم نریندرمودی نے گاندھی باپو کے اس مہم کو صفائی کی عوامی تحریک کے ذریعہ آگے بڑھایا ہے۔ گجرات کے ان عظیم سپوتوں کی اپیل کو ریاست کے عوام نے تسلیم کیا ہے اور چار شہر پہلے دس میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات میں مسلم اکثریتی علاقے حکومت کی عدم توجہی کا شکار
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے شہر صاف اور ہرے بھرے بنیں یہ ضروری ہے۔گجرات کے شہر عالمی سطح کے بنیں اس سمت میں حکومت آگے بڑھ رہی ہے،ایسی حالت میں یہ سروے سبھی کا حوصلہ بڑھانے والا ثابت ہوگا۔