ETV Bharat / bharat

نائب صدر جمہوریہ نے آتشزدگی واقعے پر غم کا اظہار کیا

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آندھراپردیش کے وجئے واڑہ کی ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

author img

By

Published : Aug 9, 2020, 2:29 PM IST

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آندھراپردیش کے وجئے واڑہ کی ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس سلسلہ میں تلگو اور انگریزی زبانوں میں ٹویٹ کرتے ہوئے اس واقعہ میں مرنے والے افراد کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی اس واقعہ میں جھلس جانے والے افراد کی عاجلانہ صحتیابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

اس دوران اے پی کی وزیرداخلہ ایم سُچریتا نے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہوٹل لیز پر دی گئی تھی اور اس کو رمیش اسپتال کی جانب سے چلایاجارہا تھا جہاں آگ لگنے کے واقعےکے وقت کوویڈ19کے 40مریض زیرعلاج تھے اوردس طبی اسٹاف خدمات انجام دے رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ فوری طورپر بچاو اقدامات کریں۔

اس واقعے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: رچہ کنڈہ پولیس نے آخری سفر ایمبولنس خدمات کا آغاز کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.