ETV Bharat / bharat

وی ایچ پی رہنما کا قتل، ملزموں کا کوئی سراغ نہیں - وشو ہندو پریشد

مدھیہ پردیش میں جبل پور کے بھیڑا گھاٹ تھانہ علاقے میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے ایک رہنما کا قتل کرکے اس کی لاش کو ریت میں دبا دی گئی جسے پولیس نے برآمد کر لیا ہے۔

وی ایچ پی رہنما کا قتل
author img

By

Published : Jun 15, 2019, 2:44 PM IST

وی ایچ پی رہنما گھر سے منگنی کی ایک تقریب میں شامل ہونے کے لئے نکلے تھے۔ جس کے بعد انکی واپسی نا ہونے کی صورت میں رشتہ داروں میں بے چینی کی کیفیت پیدا ہونے لگی۔ ایف آئی آر کے بعد مقامی پولیس حرکت میں آئی۔

ایڈیشنل پولیس سپریٹنڈنٹ آربی نربريا نے بتایا کہ رشبھ جین کی بھیڑا گھاٹ کے پنچوٹي ساحل پر مورتی کی دکان ہے۔ رشبھ جمعرات کی شام منگنی کی ایک تقریب میں جانے کے لئے گھر سے نکلا تھا اور رات دس بجے تک اسے علاقے میں دیکھا گیا تھا۔ رات کو گھر واپس نہ لوٹنے پر رشتہ داروں نے اس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پولیس میں درج کروائی تھی۔

پولیس کاروائی کرتے ہئے شام تک مقتول کی موٹر سائیکل سورن دواری کے علاقے میں پائی تھی۔ وہیں کچھ فاصلے پر خون کے نشانات نظر آئے جو آگے جاکر ریت کے ایک مقام پر ختم ہو گئے تھے۔پولیس نے مذکورہ جگہ کو کھود کر دیکھا تو ڈیڑھ فٹ نیچے رشبھ کی لاش ملی. اس کی ناک سے خون نکل رہا تھا اور پیشانی پر چوٹ کے نشانات تھے۔ پولیس نے لاش برآمد کر کےپوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے قتل کا معاملہ درج کر کےملزموں کی تلاش شروع کردی ہے. ابھی تک ملزموں کے تعلق سے کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.