نائیڈو نے یہاں ایک میٹنگ میں کہا کہ انہیں یاد ہے کہ نائب صدر بننے سے قبل انتخابات کے دوران وہ ہر روز 16 انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے دور ہونے پر افسوس ہے لیکن یہ عزت دارانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں 70 برس کی عمر میں سیاست چھوڑکر سماج کی خدمت کرنا چاہتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کو اپنے اپنی مخالفین کی تنقید کرنے کے دوران سخت الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے لئے امیدواروں کا کروڑوں روپے خرچ کرنا جمہوریت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
انہوں نے اعادہ کیا کہ وہ خوش کن اسکیموں کے نفاذ کے خلاف ہیں۔