اتراکھنڈ کے کابینی وزیر یشپال آریا نے ضلع میں رہائش پذیر پسماندہ ذات 'بکسا' کے بچوں کو بہتر تعلیم کی فراہمی کے لیے 17 کروڑ کی لاگت سے بنے ایک اسکول اور ہاسٹل کا افتتاح کیا ہے۔
بکسا قبیلے کے بچوں کو تعلیم، اسکول کا لباس، کھانا وغیرہ یہاں مفت میں فراہم کیا جائے گا، نیز مارچ سنہ2020 سے اسکولوں میں داخلہ کی سرگرمیاں بھی شروع ہوجائیں گیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کل 15 ایکڑ رقبے میں آدرش رہائشی اسکول اور ہاسٹل تعمیر کیا جانا ہے، جس میں طلباء کے لیے لیب، 120 بیڈ پر مشتمل ہاسٹل اور دیگر کمروں کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر لیب کا بھی انتظام کیا جانا ہے۔