وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں پھیلے تشدد کے سلسلہ میں کئے جا رہے تبصروں کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا’’میں نے یوایس سی آئی آر ایف ، میڈیا کے کچھ حصوں اور کچھ دوسرے لوگوں کی طرف سے کئے گئے تبصروں کو دیکھا ہے۔ یہ تبصرے حقائق پر مبنی نہیں ہیں اور مکمل طور غلط اور گمراہ کرنے والی ہیں اور ایشوز کو سیاست زدہ کرنے کے مقصد سے کئے گئے ہیں‘‘۔
یوایس سی آئی آر ایف کی کمشنر ارونیما بھارگو نے دہلی میں تشددکے سیاق و سباق میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا’’پوری دہلی میں سفاکانہ اور بے قابو تشدد جاری نہیں رہ سکتی ہے۔ حکومت ہند کو اپنے تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے فوری طور کارروائی کرنی چاہئے‘‘۔
اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے تبصرے سے لگتا ہے کہ اس مسئلہ کو سیاست سے آلودہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا’’ہماری لا اینڈ آرڈر بنائے رکھنے والی ایجنسیاں متاثرہ علاقوں میں تشدد کو روکنے اور اعتماد اور حالات کو بحال کرنے کے لئے کام کر رہی ہیں‘‘۔
ترجمان نے کہا کہ حکومت کے اعلیٰ افسران حالات کو معمول پر لانے کے عمل میں شامل ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی نے عوامی طور امن و امان ور بھائی چارہ کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا’’ہم درخواست کرتے ہیں کہ اس حساس ماحول کو دیکھتے ہوئے کوئی بھی غیر ذمہ دارانہ بیان نہ دے‘‘۔