امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ٹی ایسپر 'ٹو پلس ٹو' وزارتی مذاکرات کے لئے پیر کو بھارت پہنچیں گے۔ دونوں رہنما چین کے ساتھ بھارت کے جاری سرحدی تنازعہ اور امریکہ میں صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل بات چیت کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کے لئے یہاں آرہے ہیں۔
منگل کو 'ٹو پلس ٹو' کی بات چیت ہوگی۔ بات چیت میں بھارتی فریق کی قیادت وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کریں گے۔
اس بات چیت میں متعدد اہم دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس میں ہند-بحر الکاہل کے خطے میں اثر و رسوخ بڑھانے کی چین کی کوشش اور مشرقی لداخ خطے میں اس کے جارحانہ سلوک شامل ہیں۔
وہیں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس سلسلے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت، سری لنکا، مالدیپ اور انڈونیشیا کے دورے کے لیے روانہ ہوا ہوں۔ مشترکہ نقطہ نظر کو فروغ دینے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے موقع کا شکر گزار ہوں۔'