غوث الاعظم عبدالقادر جیلانیؒ کے عرس کے موقع پر ملک بھر میں عقیدت مندوں نے قوم و ملّت کے حق میں سلامتی کی دعا کی۔
اس موقع پر تقاریر کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ جس میں غوث اعظم عبد القادر جیلانی کی حیات پر روشنی ڈالتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ غوث اعظم نے حق اور انصاف کی راہ پر گامزن ہوکر انسانیت اور نیکی کی پیغام دیا۔
غوث پاک پر عرس کی تقریبات بعد نمازِ فجر قرآن خوانی کی آیتوں سے ہوئ۔ عقیدت مندوں نے منّتوں اور مرادوں کی چادرپوشی کی۔ تقریری محفل میں علماء نے کہا کہ پیرانِ پیر عالمِ دستگیر غوثِ اعظم نے ڈاکوؤں کے سامنے بھی سچ بولنا پسند کیا۔
مزید پڑھیں: جلوس غوثیہ کا اہتمام، ہزاروں لوگ شامل
آپ کی سچائی اور دیانت داری کی وجہ سے ہی ڈاکو ایمان لائے اور غریب مظلوموں کی مدد کی۔تاریخ کی کتابوں میں آپ کے کرامات کا ذکر بخوبی ملتا ہے جن میں سے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے مُردوں کو زندہ کرنے کا ذکر بھی درج ہے۔