ETV Bharat / bharat

ارمیلا ماتونڈکر کی شمالی ممبئی سے امیدواری طئے - راہل گاندھی

بالی وڈ اداکارہ نے کا کہنا ہے کہ انہوں نے گلیمر کی وجہ سے نہیں بلکہ ملک کی سالمیت لاحق خطرات اور ملک کے حالات کے پیش نظر سیاست میں قدم رکھا ہے ۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Mar 29, 2019, 1:30 PM IST

کانگریس نے فلم اداکارہ ارمیلا ماتونڈكر کو ممبئی ( شمال) لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری اور سینٹرل الیکشن کمیٹی کے انچارج مکل واسنک نے جمعہ کو یہاں ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
قابل ذکر ہے کہ فلم اداکارہ ارمیلا ماتونڈكر 27 مارچ کو کانگریس میں شامل ہوئی تھیں، اور اسی وقت سے یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ پارٹی انہيں انتخابی میدان میں اتار سکتی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ارمیلا کا راست مقابلہ بی جے پی کے امیدوار گوپال شیٹی سے ہوگا جنہوں نے 2014 عام انتخابات میں سنجے پروپم کو شکست دی تھی۔
ارمیلا نے کہا کہ ''ملک کو ایسے رہنما کی ضرورت ہے جو پورے ملک کو ساتھ لے کر چلے اور ملک کی ترقی کی بات کرے اور فی الحال راہل گاندھی ہی واحد رہنما ہیں جو ملک کی قیادت کے اصل دعویدار ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ میں نے گلیمر کی وجہ سے نہیں بلکہ ملک کی سالمیت لاحق خطرات اور ملک کے حالات کے پیش نظر سیاست میں قدم رکھا ہے اور گذشتہ پانچ برسوں کے حالات سے ہر کوئی بخوبی واقف ہے۔

اداکارہ نے دو روز قبل کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا، ممبئی کانگریس کے موجودہ صدر ملند دیورا اور سابق صدر سنجے نروپم کی موجودگی میں راہل گاندھی سے ملاقات کرکے کانگریس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی تھی۔

Intro:Body:

america 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.