ETV Bharat / bharat

'اصل کامیابی گرکر اٹھنے سے ہی ملتی ہے' - دو سو چودھواں رینک حاصل

اورنگ آباد شہر سے تعلق رکھنے والے سُمِت سندھیا مہاجن نے یوپی ایس سی امتحان میں 214واں رینک حاصل کرکے کامیابی درج کی ہے۔

اصل کامیابی گرکر اٹھنے سے ہی ملتی ہے
اصل کامیابی گرکر اٹھنے سے ہی ملتی ہے
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 6:06 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد شہر کے ہونہار سپوت سُمِت سندھیا مہاجن نے یوپی ایس سی امتحان میں دو سو چودھواں رینک حاصل کیا۔ قابل ذکر ہیکہ سُمِت پچھلے پانچ برسوں سے یو پی ایس سی کا امتحان دے رہے تھے چھٹی کوشش میں انہیں یہ کامیابی حاصل ہوئی۔

اصل کامیابی گرکر اٹھنے سے ہی ملتی ہے

سُمِت کی کامیابی پر مہاجن خاندان میں خوشی کی لہر ہے، یو پی ایس سی امتحان میں دو سو چودھواں رینک حاصل کرنے والے سُمِت کا تعلق اورنگ آباد شہر کے ایک متوسط گھرانے سے ہے سُمِت کے والد ضلع پریشد میں ملازم ہیں سُمِت نے یو پی ایس سی کرنے سے پہلے پونا سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی لیکن سیول سروس کی جانب رجحان ہونے کی وجہ سے وہ سنہ دو 2014 سے مسابقتی امتحانات میں شرکت کررہے تھے، لیکن کامیاب نہیں ہوپارہے تھے تاہم سُمِت نے ہمت نہ ہاری اور مستقل محنت کرتا رہا۔

مزید پڑھیں:

مہاراشٹر: کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی موت

سُمِت کے والد کا کہناہےکہ' ہم نے غریبی کو بہت قریب سے دیکھا ہے ان کے والد پیشے سے درزی تھے لیکن انھوں نے اولاد کو تعلیم سے آراستہ کیا آج ان کے پوتے نے مسابقتی امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ' بار بار ناکامی سے انھیں مایوسی ہوتی تھی لیکن پانچ سال تک ناکامی کے باوجود سُمت نے ہار نہیں مانی آکر کار کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.