سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے آخری سال کے امتحانات کے بغیر طلبا کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا ہے۔
اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ طلبا کو اگلے درجے میں پرموٹ کرنے کے لئے ریاستوں کو لازمی طور پر امتحانات دلوانے چاہئے۔
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت ریاستی حکومتیں وبائی بیماری کے پیش نظر امتحانات ملتوی کرسکتی ہیں اور تاریخوں کا تعین کرنے کے لئے یو جی سی سے مشورہ کرسکتی ہیں۔
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے آخری سال کے امتحانات کے بغیر طلبا کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا ہے۔
واضح ہو کہ جسٹس اشوک بھوشن، آر سبھاش ریڈی اور ایم آر شاہ پر مشتمل بنچ نے 18 اگست کو شنوائی کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔