ETV Bharat / bharat

اے ایم یو کے سابق طلبا یونین کے صدر کی ای ٹی وی سے خصوصی گفتگو

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں گزشتہ 45 دنوں سے مستقل شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ اور دھرنا جاری ہے، اس دوران طلبا وطالبات نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے استعفے کی مانگ کو لے کر کلاسز اور امتحانات کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
author img

By

Published : Jan 28, 2020, 8:51 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:01 AM IST

ڈاکٹر ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا و طالبات نےوائس چانسلر اور رجسٹرار کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کیا اور امتحانات کا بائیکاٹ کیا جس کے بعد یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر شہزاد عالم برنی نے یونیورسٹی کے طلبا سے اپیل کی کہ وہ تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر نہیں ہونے دیں۔

اے ایم یو کے سابق طلبا یونین کے صدر کی ای ٹی وی سے خصوصی گفتگو

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد شہزاد عالم برنی نے کہا کہ 'دیکھیے جو احتجاج چل رہا ہے وہ اس لیے چل رہا ہے کیونکہ یونیورسٹی کھلی ہوئی ہے اور بچّے بہت زیادہ جذباتی طور پر منسلک ہیں اور جو کلاسز بائیکاٹ کر رہے ہیں اس سے مضبوطی مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر ہونے کے ناطے میں بچوں سے یہ کہنا چاہوں گا یونیورسٹی پر بہت زمانے سے کچھ ایسی طاقتوں کی نگاہیں لگی ہوئی ہیں جو یہ کوشش کرتی رہتی ہیں کہ یونیورسٹی پوری طرح سے بند ہو جائے اور تعلیمی سرگرمیاں ٹھپ ہو جائیں تاکہ یہ برادری خاص طور سے جس کے بچے زیادہ پڑھتے ہیں وہ پڑھ نہیں پائیں اور جو غیر مناسب چیزیں ہیں اس میں شامل ہوجائیں، تو بچوں کو اپنا احتجاج کرتے رہنا چاہیے یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا لیکن بچوں کو یہ ضرور سمجھنا ہوگا کہ اس سے ان کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

شہزاد عالم برنی نے مزید کہا 'ان کے جو بھی مطالبات ہیں چاہے وہ 'سی اے اے'، 'این آر سی' یا وائس چانسلر اور رجسٹرار کے استعفے ہوں یا اور بھی دیگر مطالبات ہوں لیکن اس کا اثر تعلیم پر نہیں پڑنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ظاہر سی بات ہے کہ جب کوئی احتجاج ہوتا ہے تو مطالبات بھی ہوتے ہیں لیکن مطالبات اپنی جگہ ہے احتجاج اپنی جگہ ہے ان سب میں پڑھائی سب سے زیادہ ضروری ہے اس کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے اگر وہ بائیکاٹ کرتے ہیں تو مجھ کو لگتا ہے کہیں نہ کہیں وہ اس سوچ کو بڑھاوا دے رہے ہیں جس کے بارے میں ان کو اندازہ بھی نہیں ہے، وہ اس سوچ کو بڑھاوا دے رہے ہیں جو ہمیشہ ان کے خلاف رہی ہیں'۔

'وہ اپنا احتجاج کریں اور احتجاج میں علی گڑھ کی ساری برادری سبھی کا یہ کہنا ہے کہ ہم سب بچوں کے ساتھ ہیں اور احتجاج ہم ان ساتھ شامل ہیں، لیکن ہم ان سے یہ درخواست ضرور کریں گے کہ وہ اپنے امتحانات اور اپنی کلاسز کا بائیکاٹ نہ کریں جس طرح سے جامعہ اور جے این یو احتجاج کر رہے ہیں اور وہ کلاس بھی کر رہے ہیں اور دن میں وہ احتجاج بھی کرتے ہیں'۔

'طلبا احتجاج کریں یہ ان کا حق ہے ملک کا آئین بھی ان کو اس کی اجازت دیتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی پڑھائی کو بالکل بھی متاثر نہیں ہونے دیں یہ نقصان یونیورسٹی اور بچوں کا ہو رہا ہے'۔

Intro:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلبہ یونین کے سابق صدر شہزاد عالم برنی کی طلبہ سے اپیل، طلباء کو کلاسز اور امتحانات بائیکاٹ نہ کرنے کی دی ہدایت۔

Body:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پچھلی 45 دنوں سے مستقل چل رہے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج میں طلبہ و طالبات کا مطالبہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹر کے استعفی کا بھی ہے جس کی وجہ سے
طلبا کلاسز اور امتحانات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

آج ڈاکٹر ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ و طالبات نےوائس چانسلر اور رجسٹرار کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے استعفی کا بھی مطالبہ کیا اور امتحانات کا بائیکاٹ کیا جس کے بعد یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر شہزاد عالم برنی نے یونیورسٹی کے طلبہ سے اپیل کی۔

Conclusion:شاہد شہزاد عالم برنی نے خصوصی بات چیت میں کہا دیکھئے جو احتجاج چل رہا ہے وہ اس لیے چل رہا ہے کیونکہ یونیورسٹی کھلی ہے ہوئی ہے اور بچّے بہت زیادہ جذباتی طور پر منسلک ہے جو احتجاج چل رہا ہے۔ جو کلاسز بائیکاٹ کر رہے ہیں اس سے مضبوطی مل رہی ہے۔

سابق صدر ہونے کے ناطے میں بچوں سے یہ کہنا چاہوں گا یونیورسٹی پر بہت زمانے سے کچھ ایسی طاقتوں کی نگاہیں لگی ہوئی ہیں جو یہ کوشش کرتی رہتی ہیں کہ یونیورسٹی پوری طرح سے بند ہو جائے اور تعلیمی سرگرمیاں بند ہو جائیں تاکہ یہ برادری خاص طور سے جس کے بچے زیادہ پڑھتے ہیں وہ پڑھنا پائے اور جو غیر مناسب چیزیں ہیں اس میں شامل ہوجائیں۔ تو بچوں کو اپنا احتجاج کرتے رہنا چاہیے یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا لیکن بچوں کو یہ ضرور سمجھنا چاہیے کہ ان کو
تعلیمی سرگرمیاں نہیں روکنا چاہیے۔

شہزاد عالم برنی نے مزید کہا ان کے جو بھی مطالبات ہے چاہے وہ سی اے اے، این آر سی یا وی سی اور رجسٹرار کے استعفی ہو یا اور بھی مطالبات ہو ظاہر سی بات ہے جب کوئی احتجاج ہوتا ہے تو مطالبات ہوتے ہیں لیکن مطالبات اپنی جگہ ہے احتجاج اپنی جگہ ہے لیکن پڑھائی سب سے زیادہ ضروری ہے اس کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے اگر وہ بائیکاٹ کرتے ہیں تو مجھ کو لگتا ہے کہیں نہ کہیں وہ اس سوچ کو بڑھاوا دے رہے ہیں جس کے بارے میں ان کو اندازہ بھی نہیں، وہ اس سوچ کو بڑھاوا دے رہے ہیں جو ان کے ہمیشہ خلاف رہی ہیں۔

وہ اپنا احتجاج کریں اور احتجاج میں علی گڑھ کی جتنی بھی برادری ہے، ہم لوگ بھی، ہمارے بڑے بھی سب لوگوں کا یہی کہنا ہے ہم سب بچوں کے ساتھ ہیں اور احتجاج میں بھی بچوں کے ساتھ ہیں۔ لیکن ہم ان سے یہ درخواست ضرور کریں گے کہ وہ اپنے امتحانات کو بائیکاٹ نہ کریں اپنی کلاسز کا بائیکاٹ نہ کریں جس طرح سے جامعہ اور جے این یو احتجاج کر رہے ہیں اور وہ کلاس بھی کر رہے ہیں اور دن میں وہ احتجاج بھی کرتے ہیں۔

جو بچے احتجاج کریں یہ ان کا حق ہے ملک کا آئین بھی ان کو اس کی اجازت دیتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی پڑھائی کو بالکل نہ چھوڑیں یہ نقصان یونیورسٹی اور بچوں کا ہو رہا ہے۔

Suhail Ahmad
7206466
9760108621
Last Updated : Feb 28, 2020, 6:01 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.