ETV Bharat / bharat

راہل کی وزیراعظم پر پھر نکتہ چینی

author img

By

Published : Dec 19, 2020, 2:32 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے 21 روزہ لاک ڈاؤن پر ایک بار پھر سے مودی پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

راہل کی وزیراعظم پر پھر نکتہ چینی
راہل کی وزیراعظم پر پھر نکتہ چینی

​​قومی دارالحکومت دہلی میں کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے مارچ میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے 21 دن کے لاک ڈاؤن کے اعلان پر وزیراعظم نریندر مودی پر ایک بار پھر حملہ کیا۔

راہل گاندھی نے 21 روزہ لاک ڈاؤن پر ایک بار پھر سے مودی پر شدید نکتہ چینی کی

راہل گاندھی نے کہا کہ '21 دنوں کا لاک ڈاؤن ملک میں مکمل طور پر غیر منصوبہ بند تھا، جس کی وجہ سے ملک کے لاکھوں افراد سمیت ملک کی معیشت بھی تباہ و برباد ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے عالمی وبا کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے منصوبہ بند طریقے سے کام نہیں کیا اور نتیجہ یہ نکلا کہ ملک میں تقریباً ایک کروڑ افراد اس وبا سے متاثر ہوئے اور تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی

مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ 'اُس لاک ڈاؤن کو منصوبہ بند طریقے سے نافذ نہیں کیا گیا اور وزیراعظم کا '21 دن میں کورونا کے خلاف جنگ جیتنے' کا دعوی بیکار ثابت ہوا، اس لاک ڈاؤن کو بغیر سوچے سمجھے نافذ کیا گیا جس سے ملک میں لاکھوں افراد یقینی طور سے تباہ ہوئے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.