چنئی میں مقیم ایک پلے بیک گلوکار نے گذشتہ 64 دنوں سے لائیو گانا گا کر 15 لاکھ روپے جمع کیے ہیں۔ اس رقم کے ذریعے ایسے موسیقاروں کی مدد کی جارہی ہے جنہیں کووڈ 19 کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے۔
پلے بیک گلوکار ستیان مہلنگم نے انسٹاگرام پر 'ستیاں اتسو' کی پہل شروع کی۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'اس سے پہلے ہمارے پاس ایک مہینے میں 40 سے 45 پروگرام ہوتے تھے۔ ہماری کم سے کم آمدنی 50،000 روپے کے آس پاس تھی۔ لاک ڈاؤن شروع ہونے کے ساتھ ہی ہماری آمدنی صفر ہوگئی ہے اور ہم نہیں جانتے کہ یہ کب تک چلے گا'۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ 'چونکہ میں میوزک انڈسٹری سے ہوں، لہذا میں جانتا ہوں کہ زندہ رہنا کتنا مشکل ہے۔ لہذا میں نے اس کی شروعات کی ہے اور اپنی انڈسٹری کو کچھ دینے میں کامیاب رہا ہوں۔ یہ میری 64 دن کی کارکردگی ہے'۔
مہلنگن نے کہا: "30 مئی کو میں نے اسٹیج لائٹ میوزک آرٹسٹز کی مدد کے لئے فنڈ جمع کرنے کے لئے 25 گھنٹوں تک مسلسل گاتا رہا ہوں'۔