وزیر کھیل رجیجو نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی منی پور اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے لکشمی بائی نیشنل فزیکل ایجوکیشن کالج (ایل این سی پی ای)، تریویندرم کے مشترکہ زیر اہتمام فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس دی پاور ٹو یونیفائیڈ کمیونٹی کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی ویبنار کے افتتاحی سیشن میں مہمان خصوصی تھے۔
نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی کے وائس چانسلر آر سی مشرا (ریٹائرڈ آئی اے ایس) اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف فزیکل ایجوکیشن (ایف آئی ای پی) ، سلوواکیہ کے نائب صدر پروفیسر برانیسلاو انتالا نے بھی ویبنار میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں:
سورو گنگولی نے آئی پی ایل کو سپر ہٹ قرار دیا
تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے اس ویبنار میں مقررین نے معاشرے میں 'اولمپک' کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ کھیل نہ صرف ملک بلکہ عالمی سطح پر کمیونٹیز کو متحد کرنے میں مدد کرتے ہیں۔