ETV Bharat / bharat

ملک کی پہلی موبائل آئی لیب کا آغاز - لیبارٹریوں کی تعداد میں بھی اضافہ

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ملک کی پہلی موبائل آئی لیب (متعدی بیماریوں کی تشخیصی لیب) کا آغاز کیا، جو کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

ملک کی پہلی موبائل آئی لیب کا آغاز
ملک کی پہلی موبائل آئی لیب کا آغاز
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 9:46 PM IST

اس مشین کوملک کے دور دراز، وسطی قصبے اور دور افتادہ علاقوں میں رکھا جائے گا اور اس کی صلاحیت یومیہ 25 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ اور 300 ایلیسا ٹیسٹ انجام دینے کی ہے۔

اس کے علاوہ، یہ ٹی بی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ ٹیسٹ سی جی ایچ ایس کی شرح پر کیے جائیں گے۔

اس مشین کو کووڈ۔ 19 کمان کی حکمت عملی کے تحت وزارت سائنس وٹکنالوجی اور محکمہ بائیوٹیکنالوجی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 7390 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک ملک میں 1،94،324 مریض شفا یاب ہوئے ہیں۔

ملک میں کورونا مریضوں کی شفایابی کی شرح 52.96 فیصد ہوگئی ہے اور 1،60،384 مریض طبی نگرانی میں ہیں۔

حکومت نے کورونا کی جانچ کے لئے سرکاری اور نجی شعبے کی لیبارٹریوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا ہے اور 699 سرکاری اور 254 نجی شعبے کی لیبارٹریوں کورونا وائرس کی جانچ کرنے میں سرگرم ہیں۔

ملک میں ٹرونیٹ پر مبنی لیباریٹریوں کی تعداد 340 (325 سرکاری اور 15 پرائیویٹ) ہے اور سی بی این ٹی ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیبارٹریوں کی تعداد 73 (25 سرکاری اور 48 نجی) ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1،65،412 نمونے کی جانچ کی گئی ہے اور اب تک ملک میں مجموعی طور پر 62،49،668 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.